6 جنوری، 2016، 11:49 AM

کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس نے مقابلے کے بعد وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے شہر میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس نے مقابلے کے بعد وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے شہر میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ڈیفنس فیز1 میں انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی کی گئی اور مقابلے کے بعد 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں حنیف عرف ندیم کالا، اشرف علی عرف بھولو، رحمت شاہ اور زاہد حسین شامل ہیں جن کا تعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گردوں سے ایک کلو گرام دھماکہ خیر مواد بھی برآمد ہواہے، گرفتار دہشت گرد شہر میں دہشت گردی کی واردات کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

News ID 1860864

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha